Get Alerts

جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج

جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج

ٹوکیو : جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں شدید برفباری کے نتیجے میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔ شہر بھر میں برفباری کی شدت نے بجلی اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو متاثر کیا، جس کے باعث 145 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور 295 مسافر ٹرینیں بند کر دی گئیں۔

ہنگامی حالات کے پیش نظر حکام نے تین سو سے زائد سکولوں کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اور کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

ساپورو میں 24 گھنٹوں میں 44 سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید 24 گھنٹوں میں مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: