Get Alerts

اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے امام کو ایک ہفتے کے لیے بے دخل کردیا

اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے امام کو ایک ہفتے کے لیے بے دخل کردیا

غزہ : قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ محمد العباسی کو ایک ہفتے کے لیے مسجد سے بے دخل کر دیا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے بغیر کسی وجہ کے شیخ العباسی کو مسجد اقصیٰ کے احاطے سے حراست میں لیا، جس کے بعد انہیں نماز تراویح کے لیے مسجد میں آنے سے روک دیا گیا۔

یہ بھی واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ میں یہودی آبادکاروں کے داخلے کے اوقات میں اضافہ کرتے ہوئے ان کا وقت پانچ گھنٹے کر دیا ہے، جو فلسطینیوں کے لیے ایک اور تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

ٹیگز: