غزہ : فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمت ان کا دستوری حق ہے اور نہتے ہونے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ حماس نے بورڈ آف پیس سے غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے تک کسی بھی سیاسی سمجھوتے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
حماس نے مزید کہا کہ وہ شہری نظم و نسق کمیٹی کے حوالے کرنے پر آمادہ ہیں، لیکن فلسطینی حقوق کے خلاف کسی بھی قسم کی سودے بازی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ حماس کے مطابق، اسرائیل بورڈ آف پیس کو اپنے مفادات کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے، اور اس کے ذریعے فلسطینی عوام کے حقوق کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔