Get Alerts

فلسطین "فروخت کے لیے نہیں" ہے اور اسرائیل اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا ، وزارت خارجہ

 فلسطین

غزہ : فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین "فروخت کے لیے نہیں" ہے اور اسرائیل اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔ وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فلسطینی لوگ اپنی سرزمین پر قائم ہیں اور نسل پرست آبادکاروں کو فلسطین چھوڑنا ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دنیا کو اب ایک ایسی بدمعاش ریاست کو مسترد کرنا ہوگا جو بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے اور روزانہ نسل پرستانہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزارت خارجہ نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ یکجا ہو کر ان دہشت گرد آبادکاروں کا مقابلہ کریں جو فلسطین کی حقیقت کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے توسیع پسندانہ منصوبوں کو فلسطینی عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

ٹیگز: