Get Alerts

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور آج بھی نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ بڑھ کر 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 2 ہزار 144 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے ہو گئے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس قیمت 5,037 ڈالر ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی رجحانات اور طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں یہ تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
 
 
 

ٹیگز: