پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایک وسیع رقبے پر محسوس کیے گئے جن میں درج ذیل اضلاع مالاکنڈ، لوئر دیر، اور دیر بالا
سوات، بونیر، شانگلہ اور باجوڑ، کوہاٹ، ہنگو اور شمالی وزیرستان، صوابی اور گردونواح شامل ہیں ۔
زلزلے کے فوراً بعد ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے اب تک صوبے کے کسی بھی حصے سے کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت اور مرکز کے تعین کے لیے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔