اسلام آباد: پاکستان کی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ طویل عرصے کے بعد ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے سرپلس ہو گیا ہے، جس کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے بھی کر دی ہے۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے پاکستانی معیشت میں آنے والی اس مثبت تبدیلی کا اعتراف کرتے ہوئے معاشی استحکام کے اشارے دیے ہیں۔
عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کے ساتھ اگلے مرحلے کی بات چیت کا شیڈول بھی واضح کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کا وفد 25 فروری سے پاکستان کا باضابطہ دورہ کرے گا۔
اس دورے کے دوران توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تیسرے اور لچک و پائیداری کی سہولت (RSF) کے دوسرے جائزے پر تفصیلی مذاکرات ہوں گے۔جولی کوزیک نے واضح کیا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر مہنگائی اب قابو میں رہی ہے، جو معاشی پالیسیوں کی کامیابی کی دلیل ہے۔