Get Alerts

برج خلیفہ کے سائز جتنا سیارچہ زمین کے قریب پہنچ گیا

برج خلیفہ کے سائز جتنا سیارچہ زمین کے قریب پہنچ گیا

نیویارک:برج خلیفہ کے سائز جتنا سیارچہ زمین کے قریب پہنچ گیا ، ناسا نے وارننگ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ناسا نے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ دبئی کے برج خلیفہ کے سائز کا سیارچہ زمین کے قریب پہنچ گیا لیکن آئندہ سو برس تک زمین سے ٹکرانے کا کوئی چانس نہیں ہے۔

ناسا کے مطابق سیارچہ 1.1 کلومیٹر چوڑا اور آٹھ کلو میٹر لمبا ہے ، اس کا چودہ برس سے مانیٹر کیا جا رہا ہے ، سیارچہ چار فروری کو زمین کے قریب سے گزرے گا۔