کرکٹر حسن علی ٹی ٹین لیگ سے دستبردار ہوگئے

کرکٹر حسن علی ٹی ٹین لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہو ر: کرکٹر حسن علی ٹی ٹین لیگ سے دستبردار ہوگئےہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے باعث ٹی ٹین ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں ، حسن علی کی ڈیڑھ سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ حسن علی ٹی ٹین میں لاہور قلندرز کا حصہ تھے۔ مگر اب وہ ٹی ٹین ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ 

حسن علی کو چھٹے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے پلاٹینم کیٹگری میں حسن علی کو چنا تھا ، حس علی وائلڈ کارڈ کے طریقہ کار کے مطابق منتخب ہوئے تھے ، انہیں ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں لیا گیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ  ( پی ایس ایل ) چھ کے لیے پلئیرز ڈرافٹ لاہور میں شروع ہوگیا ہے ۔ پی ایس ایل چھے کے لیے کھلاڑیوں کو چناؤہوچکا ہے ۔ چار سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مختلف کیٹگریز رکھی گئی تھی۔

پی ایس ایل میں چھے فرنچائزز کے مالکان ، عہدیدار اور کوچنگ سٹاف ڈرافٹ کی تقریب میں شریک ہیں ۔