جوبائیڈن نے امریکا کے 46ویں صدر کا حلف اٹھا لیا

جوبائیڈن نے 46ویں امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا

واشگٹن: جوبائیڈن نے امریکا کے 46ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ جو بائیڈن کا حلف روایات اور قواعد کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے لیا۔ جوبائیڈن امریکہ کے معمر ترین صدر بن گئے ہیں اور  اس وقت ان کی عمر 79 سال ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ’’یہ امریکہ کا دن ہے۔ یہ جمہوریت کا دن ہے‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہم کسی ایک فرد کی کامیابی کا جشن نہیں  بلکہ ایک مقصد کی وجہ سے مناتے ہیں۔کچھ روز کیپٹیل ہل پر حملے نے جمہوری بنیادیں ہلا دی تھیں۔ آج اشخاص کی نہیں جمہوری عمل کی فتح ہوئی، جمہوریت بہت قیمتی ہونے کے ساتھ نازک بھی ہے۔ امریکا کو بہت چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ ہم نے جنگوں اور مشکل حالات میں مل کر مقابلہ کیا۔ کورونا کے باعث امریکا میں بیروزگاری بڑھی، معیشت متاثر ہوئی۔ ہمارا ملک عظیم لوگوں کا ملک ہے، اپنی پارٹی کے پہلے دو صدور کی گرانقدر خدمات کو سراہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ، عقیدے اور دلیل کے ساتھ ہم امریکیوں کو متحد کریں گے کیونکہ آج کا دن وہ ہے جب ہمیں ریاست ہائے متحدہ امریکا بننا ہو گا اور ہمیں اختلافات کو جنگ میں نہیں بدلنا چاہیے۔

نو منتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آج پورے امریکا کو پھرسے متحد کرنے کا دن ہے اور امریکا عظیم لوگوں کا ملک ہے جبکہ ہمارے درمیان بہترین روابط ہیں۔ میں امریکی آئین کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں اور ہمیں نفرت، تعصب، نسل پرستی، انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا ہے۔