محکمہ موسمیات نے مری سے متعلق خطرناک الرٹ جا ری کر دیا

محکمہ موسمیات نے مری سے متعلق خطرناک الرٹ جا ری کر دیا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے مری میں ایک بار پھر شدید برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ماہرین موسمیات کی جانب سے  ہفتے سے پیر تک مری اور گلیات میں ایک بار پھر شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ  کشمیر، شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے بھی مختلف مقامات پر  بارش اور شدید برفباری کی توقع کی جار رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شب سے  ملک میں بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری ہو گی، جس کے بعد  اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور مری میں شدید برفباری متوقع ہے، جس کا دورانیہ پیر تک چل سکتا ہے۔

 ضلعی انتطامیہ کے مطابق  مری میں متوقع برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ  نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں  آئندہ ہونیوالی برفباری 7 جنوری کی نسبت زیادہ خطرناک ہونے کا امکان ہے۔الرٹ جاری ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو  کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے  مکمل تیار رہنے کی ہدایت  کر دی ہے۔

مصنف کے بارے میں