وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا انارکلی دھماکہ کے بعد پہلا ردعمل 

Lahore Anarkali Blast, Sheikh Raseed

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے انارکلی دھماکہ کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے ،انارکلی دھماکہ انتہائی افسوسنا ک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے  لاہورانارکلی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے  پنجاب حکومت سےرپورٹ طلب  کرلی ہے ۔وزیر داخلہ نے بیان میں کہا  دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں، دھماکے کی تفصیلات صوبائی حکومت سے طلب کی ہیں،جلد اس دہشتگردی کے پیچھے چھپے محرکات کو بے نقاب کرینگے ۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو انارکلی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا جس کے مطابق دھماکہ  1 بجکر46 منٹ کے قریب انار کلی بازار میں نجی بینک کے قریب ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جاں بحق چھبیس شدید زخمی ہوئے،جائے وقوعہ پر رسپانس ٹائم پانچ منٹ تھا،ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ انارکلی میں پان منڈی کے قریب ہوا ،جس میں 2 افراد جاں بحق ،چھبیس کے قریب افراد زخمی ہوئے ،مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں،پولیس کے مطابق، دھماکہ ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا،ٹائم ڈیوائس دھماکے میں ڈیڑھ کلو کے قریب دھماکاخیز مواد استعمال ہوا۔