ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
سورس: file

لاہور: ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست غلام عباس ہرل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔ 

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں ہے۔ 

غلام عباس ہرل کی جانب ےس دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ نگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلانے کے لیے ہے، فیسیں بڑھانا اختیار میں نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پرانی فیسوں پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔

 درخواست میں نگران پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں