شراب کی ترسیل ناکام، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

شراب کی ترسیل ناکام، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
سورس: file

لاہور: گلبرگ پولیس نےچوکی انچارج فردوس مارکیٹ کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتےہوئےشراب کی ترسیل ناکام بنا کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ 

 ذرائع کے مطابق گلبرگ پولیس نے  چوکی انچارج فردوس مارکیٹ کی پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں لعل شہباز انڈر پاس سے ملزم کو شراب سمیت گرفتار  کر لیا۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن ارتضی کمیل نے بتایا کہ ملزم ہڈیارہ سے سیون اپ پھاٹک پر شراب سپلائی کرنے آیا تھا۔ ملزم ساغر سے مجموعی طور پر 61 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ارتضی کمیل کا کہنا ہے کہ منشیات و شراب فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں