Get Alerts

دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے، اختیارات ذاتی مفادات کے لیے استعمال ہو رہے ہیں: خواجہ آصف

دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے، اختیارات ذاتی مفادات کے لیے استعمال ہو رہے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ہو رہے ہیں اور آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی اقبال آفریدی کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت بااختیار ہے، مگر اختیارات عوامی مفاد کے بجائے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’تمہارا لیڈر کہتا تھا ہم رلائیں گے، اب کون رو رہا ہے؟‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو بہتر بنانا ہے تو اختیارات صوبائی دارالحکومتوں سے آگے بڑھا کر گلی اور محلے کی سطح تک منتقل کرنا ہوں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جب تک لوکل گورنمنٹ کا نظام مضبوط نہیں ہوگا، کبھی نیوی، کبھی آرمی اور کبھی وفاقی یا صوبائی حکومتوں کو فائر بریگیڈ بھجوانا پڑے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ مضبوط مقامی حکومتیں ہی مسائل کا مستقل حل ہیں۔

ٹیگز: