Get Alerts

سید یوسف رضا گیلانی نے راجا ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا

سید یوسف رضا گیلانی نے راجا ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے علامہ راجا ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے اپنی نشست سنبھال لی۔

وفاقی وزرا رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چودھری اور دیگر اہم رہنماؤں نے راجا ناصر عباس سے مصافحہ کیا اور اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد دی۔

یہ نشست شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کی تقرری ضروری تھی۔

ٹیگز: