قطر پر پابندیاں عائد ہیں اس لیے کوئی بات چیت نہیں ہوگی: قطری وزیر خارجہ

قطر پر پابندیاں عائد ہیں اس لیے کوئی بات چیت نہیں ہوگی: قطری وزیر خارجہ

دو حہ: قطر کے وزیر خار جہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے بیان جاری کیا ہے کہ جب تک کہ ان پر عائد معاشی اور سفری پابندیاں نہیں ہٹائی جاتیں، قطر اس وقت تک عرب ممالک سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا ۔

وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'قطر پر پابندیاں عائد ہیں اس لیے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ بات چیت کرنے سے پہلے انھیں قطر پر سے تمام پابندیاں ہٹاناہوں گی۔انھوں نے کہاابھی تک پابندیوں کے اٹھائے جانے کی جانب کوئی پیش رفت نہیں دیکھی جا رہی اور یہ کسی قسم کے پیش رفت کی شرط اولین ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے دوحہ میں قائم الجزیرہ نیٹ ورک کے مستقبل سمیت قطر کے داخلی امور کے متعلق کسی بات چیت کو مسترد کر دیاہے۔
قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے امریکہ کا دورہ کریں گے جس میں امریکی حکام کے ساتھ عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث قطر کی معیشت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اثرات پر بات چیت ہو گی۔
خیال رہے کہ ان ممالک نے دو ہفتے قبل قطر سے اپنے رشتے منقطع کر لیے تھے اور اس کے نتیجے میں حالیہ برسوں میں خلیجی ممالک کا بدترین بحران پیدا ہو گیا ہے۔