کابل : افغانستان کے صدر اشرف غنی کا عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد خطاب میں کہنا ہے کہ طالبان نے ظاہر کر دیا کہ انہیں امن کی کوئی خواہش نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عید افغان فوج کی قربانیوں ، جرات کے احترام میں ان کے نام کی جاتی ہے ، ملک میں ملیشیا بنانے اور آمریت کی کوئی جگہ نہیں ۔ اگر طالبان کو امن کی کوئی خواہش نہیں تو افغان حکومت بھی اسی بنیاد پر فیصلے کرے گی ۔
واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے دوران صدارتی محل کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا ۔