یورپ اور برطانیہ میں شدید گرمی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

یورپ اور برطانیہ میں شدید گرمی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

لندن: یورپ اور برطانیہ میں شدید گرمی نے تباہی مچا دی ، اسپین اور پرتگال میں ہیٹ ویو کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 17 سو سے تجاوز کر گئی ۔

پرتگال میں درجہ حرارت 47 اور اسپین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ برطانیہ میں تاریخ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ گرمی سے بچنے کے لیے دریاؤں اور جھیلوں میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔

شدید گرمی کے باعث لندن کی مرکزی شاہراہ کے کنارے درختوں میں آگ لگ گئی ۔ ہیٹ ویو کے باعث لندن میں کچھ ٹرینیں تاخیر کا شکار رہی جبکہ متعدد منسوخ ہو گئیں ۔ مختلف شہروں میں 171 اسکول بھی بند کر دیے گئے ۔ برطانوی علاقے' ایسیکس ' کے جنگلات میں آگ لگنے کے باعث 2 گھر جل کر راکھ ہو گئے ۔

واضح رہے کہ فرانس ، کرویشیا اور یونان کے مختلف مقامات پر جنگلات میں لگی آگ بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا باعث ہے ۔

مصنف کے بارے میں