Get Alerts

عمران عباس کی وزیراعظم کے بیان پر پیروڈی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عمران عباس کی وزیراعظم کے بیان پر پیروڈی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: پاکستان کے نامور اداکار عمران عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف کی پیروڈی کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

عمران عباس نے یہ ویڈیو گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ، اس ویڈیو میں اداکار شہباز شریف کی آواز پر اپنی اداکارانہ صلاحیتیں دکھا رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا صارفین کو ویڈیو میں عمران عباس کے چہرے کے تاثرات بہت پسند آئے ۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے واضح کیا ہے کہ یہ ویڈیو کسی کی دل آزاری کیلئے نہیں بلکہ صرف تفریح کیلئے بنائی گئی ہے ۔ عمران عباس کا کہنا تھا کہ یہ واقعی مزاحیہ ویڈیو تھی جس کا مقصد بالکل بھی سیاسی یا نفرت پھیلانا نہیں ۔

واضح رہے کہ اداکار عمران عباس کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے ۔ خاص طور پر اداکارہ اشنا شاہ نے عمران عباس کی پیشہ ور اداکاری کو پسند کیا ۔

ٹیگز: