گال: گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پرسری لنکا کی جانب سے دیے گئے 131 رنز کے ہدف کو حاصل کر لیا۔
پاکستان کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق 50 اور آغا سلمان نے 6 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے پراباتھ جےسوریا نے 4 اور رمیش مینڈس نے ایک حاصل کی جبکہ پاکستان کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
اوپنر امام الحق نے 25 اور کپتان بابر اعظم نے 6 رنز کے ساتھ پانچویں دن کے کھیل کا آغاز کیا۔ بابر اعظم اپنی اننگز میں مزید 18 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 24 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے ڈبل سنچری بنانے والے سعود شکیل دوسری اننگر میں 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔
پاکستان نے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنائے تھے۔