گال ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط،پاکستان کو 83 رنز ، سری لنکا کو سات وکٹیں دکار

گال ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط،پاکستان کو 83 رنز ، سری لنکا کو سات وکٹیں دکار

گال:گال ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔  پاکستان کو 83 رنز جبکہ سری لنکا کو سات وکٹیں درکار ہیں  ۔  سری لنکا کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 وکٹ پر 48 رنز بنا لیے ہیں۔ 
131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو 16 رنز کے سکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ گیارہویں اوور میں شان مسعود نے 7 رنز بنا کر جے سوریا کو کیچ دے دیا۔  نائٹ واچ مین کے طور پر آنے والے نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے 38 کے مجموعے پر رن آؤٹ ہوگئے۔

امام الحق 45 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 25 رنز اور بابر اعظم 9 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 6 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ سری لنکا کی  طرف سے پربھات جے سوریا نے 2 وکٹیں لیں۔گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز 14 رنز کے مجموعی سکور سے کیا۔  تاہم کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 20، کوشل مینڈس 18، اینجیلو میتھیوز 7، نیشان مدھشکا 52، دنیش چندیمل 28، سمارا وکرما 11 جبکہ رمیش مینڈس 42 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 82 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر شاہین آفریدی کا شکار بنے، پراباتھ جے سوریا 10 رنز اور کاسون راجیتھا 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔


پاکستان کی  طرف سے نعمان علی اور ابرار احمد نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آغا سلمان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مصنف کے بارے میں