پرتھ ٹیسٹ ، آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط،  چوتھے روز پاکستان کیخلاف 4 وکٹیں گر گئیں

پرتھ ٹیسٹ ، آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط،  چوتھے روز پاکستان کیخلاف 4 وکٹیں گر گئیں

پرتھ ٹیسٹ:پرتھ ٹیسٹ میں  آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی ۔چوتھے روز پاکستان کیخلاف 4 وکٹیں گر گئیں۔  پرتھ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز میزبان آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنالیے ہیں اور مجموعی برتری417 رنز ہوگئی ہے۔ 

آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ نے43 اور عثمان خواجہ نے 34 رنز کے ساتھ چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو کچھ ہی دیر میں فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے 87 رنز پر پاکستان کے لیے تیسری وکٹ حاصل کی،خرم شہزاد نے 45 رنز پر سٹیون سمتھ کو پویلین کی راہ دکھائی۔


آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 107 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے تک آسٹریلیا کو پاکستان پر417 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مصنف کے بارے میں