بھارت نے پاکستان سے بغض ورلڈ کپ پرومو ویڈیو میں بھی نکالا،سبز ہلالی پرچم نہیں دکھایا گیا

بھارت نے پاکستان سے بغض ورلڈ کپ پرومو ویڈیو میں بھی نکالا،سبز ہلالی پرچم نہیں دکھایا گیا
سورس: File

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں سال بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کا پرومو جاری کردیا۔ دو منٹ سے زائد کے پرومو میں پاکستان کا ایک دو سیکنڈ  کا شاٹ شامل  کیا گیا ۔ پرومو ویڈیو میں بھارت سمیت دیگر ممالک کے جھنڈے شامل کیے گئے ہیں مگر 1992 ورلڈ کپ فائنل کی جھلک دکھائی گئی نہ ہی سبز ہلالی پرچم لہراتا دکھایا گیا۔

ورلڈکپ پرومو میں گزشتہ ورلڈکپ کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں. پاکستانی کپتان بابراعظم اس پرومو میں سرے سے شامل ہی نہیں کیے گئے جبکہ دو کھلاڑیوں کی صرف ایک جھلک دکھائی گئی ہے جبکہ پرومو میں مرلی دھرن، جونٹی روڈس اور سورو گنگولی سمیت کئی سابق کرکٹرز  جلوہ گر ہیں۔

بھارت نے پاکستان سے بغض ورلڈ کپ پرومو ویڈیو میں بھی نکالا۔ دو منٹ 13 سیکنڈز کی ویڈیو میں عالمی نمبر 1 بیٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت محمد رضوان اور دیگر بڑے کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا۔ اس پوری ویڈیو میں نینو سیکنڈ کے لئے وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی کے شاٹس شامل ہیں۔

جبکہ پرومو ویڈیو میں شائقین کرکٹ اور ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے یادگار لمحات اور مناظر شامل کیے گئے جس میں جھنڈے اور قومی رنگ ڈسپلے پر لہرائے جاتے ہیں۔

1a89ef39ff8405e0fea7af6925533101

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ دو منٹ 13 سیکنڈز کی طویل پرومو ویڈیو میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو شامل کیا گیاہے۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ "  تاریخ بنانے اور تاریخ بننے کے درمیان فرق ۔ایک دن جذبہ منطق پر فتح حاصل کرے گا، اور یادیں اس ایک دن نقش ہو جائیں گی، اس ایک دن خوف پر قابو پا لیا جائے گا، اور مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا جائے گا۔

 ایک دن، اس ایک دن جرسی پہنی جائے گی اور سینے فخر سے پھول جائیں گے۔ خوشی کی بلندیوں سے لے کر غم کی نچلی سطح تک، اس ایک دن سب کو گلے لگا لیا جائے گا۔"

 ویڈیو میں 2019 ورلڈ کپ جیتنے والے انگلش کپتان ایون مورگن کے علاوہ دنیش کارتک، جونٹی رہوڈز، متھیا مرلی دھرن، شبھمن گل اور یہاں تک کہ جمائما روڈریگز بھی شامل ہیں۔