مسلم لیگ ن میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، مریم اور حمزہ گروپ آمنے سامنے 

مسلم لیگ ن میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، مریم اور حمزہ گروپ آمنے سامنے 

لاہور:مسلم لیگ نواز لاہور تنظیم کے اندر شدید اختلاف کھل کر سامنے آگئے  ۔مسلم لیگ ن لاہور کے سنئیر رہنماؤں نے لاہور تنظیم کے صدر کے خلاف پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا ۔

  

صدر لاہور سیف الملوک کھوکھر اپنی کارکردگی سے پارٹی ورکروں اور رہنماوُں کو متاثر نہ کرسکیں ۔ سنئیر رہنما مسلم لگ نواز خواجہ سعد رفیق نے بھی تنظیم میں تبدیلی کیلئے قیادت کو آگاہ کیا۔تنظیم کی صدارت کیلئے رانا مشہود کا نام پارٹی قیادت کو تجویر کیا گیا۔

  

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے سنئیر رہنماؤں اور پارٹی ممبر اسمبلی نے بھی رانا مشہود کے نام کا خیر مقدم کیا ہے۔ صدر لاہور سیف الملوک کھوکھر سے بہت سے کارکنان اور رہنما ناراض ہیں۔ مریم نواز کی وطن واپسی پر ویلکم کیلئے بھی لاہور تنظیم کی جانب سے ناقص اقدامات پر بہت سے رہنماؤں نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ 

 خواجہ سعد رفیق سمیت سنئیر رہنماؤں کی ناراضگی دور کرنے کیلئے قیادت نے خواجہ سلمان رفیق کو کوآرڈینیٹر ٹو پی ایم تعینات کردیا ۔ پارٹی کارکنان اور ورکروں نے خواجہ سعد رفیق کو بہت دفعہ تنظیمی معاملات ٹھیک نہ چلنے پر شکایت کی تھی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر لاہور سیف الملوک کھوکھر کو چیف آرگنائزر مریم نواز کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب رانا مشہود گروپ کو بہت سے سنئیر رہنماؤں اور سابق وزیراعلی حمزہ شہباز کی حمایت حاصل ہے۔ صدر لاہور سیف الملوک کھوکھر کی صدارت ہونے والے اجلاس میں کافی سنئیر رہنماؤں نے شرکت بھی نہ کی۔ 

مصنف کے بارے میں