Get Alerts

سعودی عرب کے "سلیپنگ پرنس" ولید بن خالد بن طلال 20 سال بعد انتقال کر گئے

سعودی عرب کے

ریاض: سعودی عرب کے معروف "سلیپنگ پرنس" شہزادہ ولید بن خالد بن طلال 20 سال تک کومے میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ شہزادہ ولید کا 2005 میں لندن میں ایک افسوسناک کار حادثہ پیش آیا تھا، جس کے بعد وہ کومے میں چلے گئے تھے۔ اس حادثے کے نتیجے میں شہزادہ ولید کے دماغی افعال متاثر ہوئے تھے اور وہ مسلسل زندگی کی اُمید کے باوجود ہوش میں نہ آ سکے۔

شہزادہ خالد بن طلال نے اپنے بیٹے کی حالت کے بارے میں مسلسل سعودی عوام کو آگاہ رکھا اور 20 سال تک اُمید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔ ان برسوں میں کبھی کبھار شہزادہ ولید کے جسم کے بعض حصوں میں معمولی حرکتیں بھی ریکارڈ کی گئیں، جس سے اہل خانہ میں امید کی کرن جلی رہتی تھی۔

شہزادہ ولید کی نمازِ جنازہ آج اتوار کو نمازِ عصر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال پر سعودی عرب میں گہرے غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے، اور عوام نے شہزادہ ولید کے لئے دعائیں اور خیرمقدم کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگز: