اسلام آباد: کینیڈا کی وزیر خارجہ نے 20 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا، جہاں دفتر خارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران گرمجوشی کا اظہار کیا، جس کے بعد پاکستان اور کینیڈا کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ میڈیا بریفنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
کینیڈین وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔