الیکشن کمیشن کاعام انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالنےکافیصلہ

الیکشن کمیشن کاعام انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالنےکافیصلہ
کیپشن: تفصیلات شائع کرنے سے انتخابی عمل مزید شفاف ہوگا،الیکشن کمیشن حکام ،فوٹو/ فائل

لاہور: آئندہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے 21 ہزار امیدواروں کے حلف نامے اور اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کرنے کا فیصلہ کر لیا  اور اس مقصد کیلئےریٹرننگ افسران سے امیدواروں کے فارم بی طلب کر لئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق تفصیلات شائع کرنے سے انتخابی عمل مزید شفاف ہوگا۔سیاستدانوں کے شدید تحفظات کے بعد الیکشن کمیشن نے 2013 کے امیدواروں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹا دی تھیں۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق تفصیلات شائع کرنے سے انتخابی عمل مزید شفاف ہوگا۔سیاستدانوں کے شدید تحفظات کے بعد الیکشن کمیشن نے 2013 کے امیدواروں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹا دی تھیں۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں