Get Alerts

محسن حسن خان پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے مستعفی ہوگئے

محسن حسن خان پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے مستعفی ہوگئے

 لاہور:محسن حسن خان پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنائی گئی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے سابق اوپنر محسن حسن نے استعفیٰ دیدیا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے استعفیٰ منظور کرلیا جبکہ محسن کو بورڈ میں اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کرکٹ کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔