خیبرپختونخوا اساتذہ کا بنی گالا کے باہر دھرنا جاری، اسد عمر کی گاڑی روک لی، نعرے بازی 

خیبرپختونخوا اساتذہ کا بنی گالا کے باہر دھرنا جاری، اسد عمر کی گاڑی روک لی، نعرے بازی 
سورس: File

اسلام آباد: کے پی کے اساتذہ نے عمران خان کی رہائش گاہ جانے والی سڑک کو خیمہ لگا کر بند کر دیا۔ مظاہرین دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق مظاہرین کی طرف سے کسی گاڑی کو آگے جانے نہیں دیا جا رہا ۔ عمران خان سے ملنے آنے والے پارٹی قائدین بھی پیدل بنی گالا جا رہے ہیں۔ سینٹر اعجاز چوہدری بھی اپنی گاڑی باہرپارک کرکے  پیدل عمران خان سے ملنے گئے۔ 

قبل ازیں کے پی  سے آئے ینگ ٹیچرز نے اسد عمر کی گاڑی روک لی ۔ اساتذہ نے اسد عمر کو دیکھ کر نعرے بازی کی اور کہا  آپ مطالبات کی منظوری کے لیے تعاون کریں۔  احتجاجی اساتذہ نے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف  بھی  نعرہ بازی کی۔ 

مصنف کے بارے میں