جوڈیشل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے انتظامات کا حکم دیدیا

جوڈیشل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے انتظامات کا حکم دیدیا

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ نے سیکرٹری صحت سندھ سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے انتظامات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں شہری کی دائر درخواست پر سماعت کے دوران عامر لیاقت حسین کی لاش کے پوسٹ مارٹم کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ 
ذرائع کے مطابق اب عدالت نے محکمہ صحت سندھ کو اس حوالے سے انتظامات کا بھی حکم دیدیا ہے اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے سیکرٹری صحت سندھ کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے تاریخ مقررکی جائے اور اس حوالے سے میڈیکل بورڈ بنایا جائے۔
واضح رہے کہ معروف ٹی وی میزبان ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو مبینہ طور پر اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جنہیں ملازمین کی اطلاع پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی تھی۔
ان کی نماز جنازہ بھی پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم کروانے کے اصرار کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی تھی، پولیس حکام کا موقف تھا کہ موت کی وجہ کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں