Get Alerts

وزیر اعظم نے ذکاء اشرف اور مصطفی رمدے کو رکن پی سی بی بورڈ آف گورنرز نامزد کردیا

وزیر اعظم نے ذکاء اشرف اور مصطفی رمدے کو رکن پی سی بی بورڈ آف گورنرز نامزد کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا ء اشرف اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مصطفی رمدے کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کردیا ہے۔ 

وزیر اعظم کی سپیشل سیکرٹری کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں ذکاءاشرف اور مصطفی رمدے کو بورڈ آف گورنرز کا رکن بنانا جا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ ذکا ء اشرف چیئرمین پی سی بی کے مضبوط امید وار ہیں نجم سیٹھی مقابلے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے بھی انہیں کام سے روک دیا ہے۔ 

ٹیگز: