Get Alerts

لاہور: جماعت نہم کے امتحانات کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

لاہور: جماعت نہم کے امتحانات کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

لاہور: تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے طلبا کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ  اب تعلیمی ادارے 20 جولائی 2025 تک اپنے طلبا کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس سہولت سے سرکاری اور نجی دونوں اداروں کے امیدوار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 20 جولائی کے بعد بھی رجسٹریشن ممکن ہو گی تاہم اس کے لیے 600 روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ جرمانے کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 4 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے۔

طلبا اور تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں رجسٹریشن مکمل کروائیں تاکہ امتحانات میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

ٹیگز: