Get Alerts

سفارتی سرگرمیوں میں تیزی ،ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پہلا دور جلد شروع ہونے کا امکان

سفارتی سرگرمیوں میں تیزی ،ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پہلا دور جلد شروع ہونے کا امکان

جنیوا: ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پہلا دور جلد شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے لیے سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ ٹرمپ کے داماد اور سابق مشیر جیرڈ کشنر پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔

دوسری جانب قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں، جس سے مذاکراتی عمل میں قطر کے ممکنہ کردار پر بھی توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی بھی آج سوئٹزرلینڈ روانگی کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملوں کے باعث گزشتہ روز اپنا سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ تاہم تازہ سفارتی پیش رفت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے آغاز کی امیدیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔

ٹیگز: