Get Alerts

آزاد کشمیر رہنماؤں کی پریس کانفرنس، پرتشدد سیاست اور انتشار کی مذمت

آزاد کشمیر رہنماؤں کی پریس کانفرنس، پرتشدد سیاست اور انتشار کی مذمت

اسلام آباد : آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حالیہ صورتحال اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے کردار پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ حالیہ انتشار کے باعث تین سے چار ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، تاہم حالات کو تصادم کی طرف جانے سے روک لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے پورے معاملے میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر آزاد کشمیر کے رہنما شاہ غلام قادر نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے کشمیری عوام کو اشتعال دلانے اور بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، جو قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے مسائل کے اظہار کا حق حاصل ہے، تاہم تشدد اور انتشار کا راستہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ رہنماؤں نے زور دیا کہ تمام معاملات کا حل صرف پرامن اور آئینی طریقہ کار کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ٹیگز: