اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصویر پر از خود نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تصویر میں شہری گندے پانی میں جنازہ لے کر جارہے ہیں،یہ غلاظت ،گندگی انسانی زندگی کے لیے خطرہ ہے ۔چیف جسٹس نے علاقے کی نمائندگی کے لئے میڈیا کو بھی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ تصویر کس علاقے کی ہے؟۔

خیال رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر شہریوں کے پائوں گندے پانی میں ڈوبے ہیں اور کندھے پر جنازہ اٹھائے کی تصویر وائرل ہوئی ہے جس پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا ہے۔
ویڈیو دیکھیں: