Get Alerts

عمران خان نے ڈالر کی اڑان کا ذمہ دار اسحاق ڈار کی پالیسیوں کو قرار دیدیا

عمران خان نے ڈالر کی اڑان کا ذمہ دار اسحاق ڈار کی پالیسیوں کو قرار دیدیا
کیپشن: pti chairman imran khan twitter message

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈالر کی اڑان کا ذمہ دار اسحاق ڈار کی پالیسیوں کو قرار دیدیا ، کہتے ہیں ان پالیسیوں کی بدولت روپیہ چند ماہ سے مسلسل منہ کے بل گر رہا ہے ، قوم کی کمر قرضوں کے بوجھ تلے دبی چلی جا رہی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں لکھا شریفوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ سے معیشت کیا کم تباہ ہوئی جو ڈار کی تباہ کن پالیسیاں جاری رکھی گئیں ، ان پالیسیوں کی بدولت روپیہ چند ماہ سے مسلسل منہ کے بل گر رہا ہے۔

لکھتے ہیں دانائی سب سے بڑی دولت اور صبر مضبوط ترین ہتھیار ہے ،  ایمان بہترین ڈھال ، محبت سب سے بڑی قوت اور مسکان کمال کا ٹانک ہے۔

اللہ سے سب کچھ کی امید پختہ ترین ضمانت اور اس کی رضا ہماری قوت کا مرکز ہے ، کمال تو یہ ہے کہ اس پر کچھ بھی اخراجات نہیں اٹھتے اور یہ سب بالکل مفت ہے۔