غوطہ : شام میں فضائی حملے جاری ، آج بیس افراد جان کی بازی ہار گئے ، سکول پر بمباری سے 15 طالب علم بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق شام کے شہر غوطہ میں تازہ فضائی حملوں میں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ، سکول پر بمباری سے پندرہ طالب علم بھی دنیا سے رخصت کر گئے۔
شامی فورسز نے عربین ٹائون میں سکول پر بم برسا دیئے ، پناہ لیے ہوئے پندرہ ننھے پھول مرجھا گئے ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رکن ممالک پر شام میں جنگ بندی کیلئے فوری طور پر فیصلہ کن اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔