اہل ایمان کے دلوں میں دہشت گرد کیلئے بھی رحم ہوتا ہے، وزیراعظم

اہل ایمان کے دلوں میں دہشت گرد کیلئے بھی رحم ہوتا ہے، وزیراعظم
کیپشن: یہ عقیدہ بھی کھل جانا چاہئیے کہ اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان انسانوں کی کایا پلٹتے ہوئے کیسے انہیں تقویت بخشتا ہے، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں شہید نعیم راشد کی اہلیہ کے الفاظ سے دنیا پر اللہ اور اسکے رسول ﷺ پر ایمان کی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر نعیم راشد کی اہلیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نعیم راشد کی اہلیہ کے ان الفاظ سے عالم اسلام اور غیر اسلامی دنیا سب پر اللہ اور اسکے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان کی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہئیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ عقیدہ بھی کھل جانا چاہئیے کہ اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان انسانوں کی کایا پلٹتے ہوئے کیسے انہیں تقویت بخشتا اور محبت سے آشنا کرتا ہے کہ وہ خود سے اپنے پیاروں کو چھین لینے والے سفاک قاتل اور دہشت گرد کے بارے میں بھی دل میں رحم سنبھال رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ نعیم راشد کی بیوہ نے مقامی رپورٹرکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شوہر اور بیٹے کی شہادت نے مزید مضبوط بنا دیا ہے۔ ان کا ایمان اور زیادہ مضبوط ہو گیا ہے جب کہ مجھے اب حملہ آور پر ترس آتا ہے کہ اس کے دل میں پیار کی جگہ نفرت تھی اور وہ ہماری طرح اطمینان اور سکون محسوس نہیں کر سکتا تھا۔ میں یقینی طور پر اپنے شوہر اور بیٹے کا آخری دیدار کرنا چاہتی ہوں۔