اعظم خان کی ورلڈبینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

 اعظم خان کی ورلڈبینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: وزیر اعظم  عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی ورلڈ بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اعظم خان کی ورلڈ بینک میں تقرری کا نوٹیفکیشن 21 فروری 2022 کو جاری کیا گیا جبکہ بطور  ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک اعظم خان کی تقرری یکم نومبر 2022 سے 4 سال کے لیے ہو گی۔

 
 
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل  اعظم خان کی ورلڈ بینک میں تقرری کی منظوری دی تھی۔


 وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری  کے طور پر ساڑھے تین سال  کام کرنے والے اعظم خان ورلڈ بینک میں نویدکامران بلوچ کی جگہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکےعہدے پر تعینات ہونگے۔

مصنف کے بارے میں