Get Alerts

مصر کے وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

مصر کے وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا وزرائے خارجہ کے 48 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا وزرائے خارجہ کا 48 واں اجلاس اسلام آباد میں شروع ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کیلئے معزز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 
او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری اسلام آباد پہنچے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفی نے ائیرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ 
اس موقع پر مصری وزیر خارجہ سامع شکری نے کہا کہ یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے، جو دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔ او آئی سی کا اجلاس مسلم ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور باہمی کو فروغ دے گا۔

ٹیگز: