وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس ، منگل کو طلب 

وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس ، منگل کو طلب 

اسلا م آباد: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن  نے  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان کو ایک اور  نوٹس جاری کر دیا۔وزیر اعظم ،وزیر اعلی محمود خان  ،وفاقی وزراء اور دیگر کو خود یا بذریعہ وکیل 22 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت  کر دی۔ 

نیو نیوز کے مطابق مالاکنڈ میں عوامی جلسے میں شرکت پر  وزیراعظم عمران خان ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر مراد سعید  اور علی زیدی ،سینٹر فیصل جاوید، ایم این اے جنید اکبر ،ایم پی اے شکیل الرحمن اور پیر مصور کو نوٹس جاری کر دیا۔

  

نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مالاکنڈ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ نوٹس میں وزیر اعظم ،وزیر اعلی اور وفاقی وزراء اور دیگر کو خود یا بذریعہ وکیل 22 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے  وزیر اعظم عمران خان  کو مالاکنڈ کا دورہ کرنے سے منع بھی کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیر اعظم مالاکنڈ   میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا ۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نےوزیر اعظم، وزیر اعلی کے پی کے اور مراد سعید کو متعدد بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر نوٹسز جاری کیے تھے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ  اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم ،وزیر اعلی کے پی کے اور مراد سعید پر جرمانہ بھی عائد ہو چکا ہے ۔ 

 الیکشن کمیشن کے نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق  کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر انتخابات والے اضلاع کا دورہ نہیں کر سکتا ۔خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو شیڈول ہے۔

مصنف کے بارے میں