عمران خان کی مزید مقدمات میں ضمانت کیلئے درخواست ، لاہور ہائیکورٹ میں فوری سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کی مزید مقدمات میں ضمانت کیلئے درخواست ، لاہور ہائیکورٹ میں فوری سماعت کیلئے مقرر
سورس: File

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے  دو مزید مقدمات میں حفاظتی ضمانت لینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ 

عمران خان نے تھانہ گولڑہ اور تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ   دونوں مقدمات میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں ۔ 

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ خدشہ ہے پولیس عدالت  پیشی سے پہلے ہی گرفتار کر لے گی ۔ ہائیکورٹ متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرے  ۔ 

عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواستیں ضمانت دائر کیں ۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج ہی درخواست پر  سماعت کرے گا۔ 

مصنف کے بارے میں