سائنسدانوں نے قدیم ترین شہر کو بچانے کیلئے دفنا دینے کا مشورہ دیدیا

سائنسدانوں نے قدیم ترین شہر کو بچانے کیلئے دفنا دینے کا مشورہ دیدیا

کراچی :سائنسدانوں نے موہنجوداڑو کے مٹتے نقوش کو بچانے کیلئے 5 ہزار سال پرانے شہر کو دفنانے کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی عدم توجہ اور عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان میں انسانی تاریخ کے آثار مٹنے لگے،دنیا کی قدیم ترین تہذیبموہنجوداڑو کے نقوش مٹنے لگے ،سائنسدانوں نے بھی شہر کو بچانے کے لیے دفنا دینے کا مشورہ دے دیا۔
جرمن محقق ڈاکٹر مائیکل جانسن کا کہنا ہے کہ اگر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو یہ آثار مکمل طو ر مٹ سکتے ہیں اور انہیں تاریخ میں کبھی جائزمقام نہیں مل سکے گا۔


ماہرین کے مطابق کانسی کے دور کی قدیم تہذیب کا اہم مرکز موہنجوداڑو دنیا کے ابتدائی شہروں میں سے ایک تھا جہاں پانی کی فراہمی ، نکاسی اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کا نظام کئی جدید شہروں سے بہتر تھا۔اس جگہ پر کام کرنے والے عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی راز چھپائے اس شہر کو بچانے کا واحد راستہ اسے بہتر وقت اور حالات تک کے لیے دفنا دینا ہے۔