ایران کے صدارتی انتخاب ,حسن روحانی دوبارہ صدر منتخب ہو گئے

ایران کے صدارتی انتخاب ,حسن روحانی دوبارہ صدر منتخب ہو گئے

تہران: ایران میں صدارتی انتخاب کے ابتدائی نتائج کے مطابق حسن روحانی اپنے قدامت پرست مدمقابل امیدوار ابراہیم رئیسی کو شکست دیتے ہوئے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق 4 کروڑ76 ہزار 729 ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے اور حسن روحانی 58.8 فیصد ووٹ حاصل کر کے فیصلہ کن برتری حاصل کرچکے ہیں جب کہ ابراہیم رئیسی جنہیں روحانی کا حریف قرار دیا جارہا تھا 38.55 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مطابق ابھی تک دوکروڑ 60 لاکھ ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے جن میں سے حسن روحانی نے ایک کروڑ 46 لاکھ ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔

ایران کی وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ ٹرن آوٹ غیرمتوقع طور پربہت زیادہ رہااورچار کروڑ سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔صدر حسن روحانی کے حریف ابراہیم رئیسانی نے ووٹنگ میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے شکایت کی ہے۔

انھوں نے الزام لگایا کہ حسن روحانی کے حمایتیوں نے ووٹنگ بوتھ پر حسن روحانی کے حق میں پروپیگینڈہ کیا ہے جو الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ایران میں صدارتی انتخاب کے لیے ہونے والی پولنگ کے مقررہ وقت کو تین مرتبہ بڑھایا گیا تھا۔ووٹنگ کے لیے ملک بھر میں لمبی لمبی قطارے دیکھنے میں آئیں۔الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کی 'درخواست' اور 'جذبے' کو دیکھتے ہوئے ووٹ کے اوقات میں اضافہ کیا گیاتھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں