کاٹن مارکیٹ میں کاروباری حجم کم رہا، اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کا اضافہ

کاٹن مارکیٹ میں کاروباری حجم کم رہا، اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کا اضافہ

کراچی: مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاو  میں مجموعی طور پر استحکام جبکہ کاروباری حجم کم رہا۔ ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے محدود خریداری جاری رہی,  آئندہ سیزن کیلئے تقریبا پھٹی کی 70 فیصد بوائی ہوچکی ہے۔

باقی ماندہ بوائی زور و شور سے جاری ہے, پانی کی رسد  میں تاخیر سے ہونے کے سبب پیداوار میں دو تین ہفتوں کی تاخیر ہوسکتی ہے،تاحال جنرز کے پاس روئی کی تقریبا ایک لاکھ 60 ہزار گانٹھوں کا اسٹاک رہ گیا ہے۔ صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھاو  فی من 6500 تا 7000 روپے ہے۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 6800 روپے کے بھا و پر بند کیا۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ وزارت زراعت کی جانب سے حکومت کو کپاس کی فصل بڑھانے کیلئے کپاس کی حوصلہ افزائی کیلئے پھٹی کی امدادی قیمت فی 40 کلو 3000 روپے مقرر کی جائے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ فی الحال پھٹی کی بوائی تقریبا 70 فیصد ہوچکی ہے تاہم پھٹی کی امدادی قیمت مقرر نہیں کی جا سکی جبکہ ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کی حکومت نے پھٹی کی امدادی قیمت میں فی کیپل (100 کلو ) 160 روپے کا مزید اضافہ کر رہی ہے تاکہ کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور کپاس کی کاشت میں اضافہ ہوسکے۔

مصنف کے بارے میں