یونس خان برطانیہ سے واپسی پر شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

یونس خان برطانیہ سے واپسی پر شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان برطانیہ سے  پاکستان میں  آمد کے بعد وزیر اعلی  پنجاب شہباز لاہور میں شریف سے ملاقات کریں گے.یونس خان نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سے ملاقات کے لئے ایک مخصوص ایجنڈا نہیں ہےاور وہ صرف کرکٹ اور ایک کھلاڑی کے طور پر ان کے تجربات کے بارے میں بات کریں گے.
تفصیلات کے مطابق لیجنڈ ٹیسٹ کرکٹر شہباز شریف کی طرف سے  ایک خصوصی دعوت ملنے کے بعد وزیراعلی سے ملیں گے.یونس خان ان دنوں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہیں جہاں ان کے اعزاز میں ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا ہے ۔یونس خان کا کہنا تھا کہ "یہ میرے لئے کافی سے زیادہ ہے. میں واقعی میں اس سے لطف اندوز ہوں. کئی کھلاڑیوں اور میرے دوست یہاں ہیں اور میری یہاں کافی عزت کی گئی ہے "۔
اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر، ون ڈے و ٹی20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت قومی ٹیم کے متعدد کرکٹرز بھی موجود تھے جنہوں نے عمدہ کارکردگی پر یونس خان کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے گفتگو کرتے ہوئے تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لارڈ یونس خان کا پسندیدہ کرکٹ گرائونڈ ہے جہاں انہوں نے تاریخ ساز کارکردگی دکھائی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں