قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی انتقال کرگئی

قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی انتقال کرگئی

اسلام آ باد:قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کا امریکہ میں انتقال ہو گیا۔امریکہ میں زیر علاج آصف علی کی 2 سالہ بیٹی کینسر کے موذی مرض کا شکار تھی۔

منیجر کے مطابق آصف علی بیٹی کی بیماری کے باوجود بھی پاکستان ٹیم کیلئے دستیاب رہے۔سپنر شاداب خان سمیت دیگر کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر اظہار تعزیت کی ہے کہ اللہ آصف بھائی کی بیٹی کو جنت نصیب فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر دے۔

قومی کرکٹر دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کرکٹ کپ میں شرکت کیلئے ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود ہیں۔