الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستیں کی درستگی کیلئے ڈسپلے سینٹر قائم کر دئیے 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستیں کی درستگی کیلئے ڈسپلے سینٹر قائم کر دئیے 

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر حتمی  انتخابی  فہرستوں  کی اشاعت   کے لئے ملک بھر  میں ڈسپلے سینٹرقائم  کر دیئے  گیے ۔ ڈسپلے سینٹر21مئی 2022سے  لے کر 19جون 2022 تک کھلے رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ غیر حتمی  انتخابی  فہرستیں عوام الناس  کے معائنہ  کے لئے رکھی جائیں گی، اس دوران ووٹرز اپنے  اور اپنے  اہل خانہ کے ناموں  کے اندراج اورکوائف  کی جانچ  پڑتال  کرسکتے ہیں،اگر کسی  اہل فرد کا ووٹ  درج  نہیں ہے تو وہ  شناختی  کارڈ  کے مستقل  یاعارضی  پتہ  کےمطابق  اپنا ووٹ  درج کروا سکتا ہے ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کسی غیر متعلقہ  / فوت شدہ ووٹر کے ووٹ کااخراج  اور  شناختی کارڈ  کے مطابق  کوائف   کی  درستگی بھی کروائی جاسکتی ہے ۔ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ  عارضی پتہ پر اپنے ووٹ  کا اندراج  و منتقلی کرواسکتے ہیں ۔ ملک بھر  میں کل 20159ڈسپلے سینٹرز  تعلیمی  اداروں  اور سرکاری  عمارتوں  میں  قائم  کئے گئے ہیں  ۔ پنجاب 12037، سندھ  3609 ، خیر  پختونخوا ہ میں 3040 جبکہ بلوچستان  میں 1473  ڈسپلے سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔