بیجنگ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے دورے کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، اسٹریٹجک تعاون اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ "پاکستان چین کے ساتھ اپنے آہنی دوستی کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔" جبکہ چینی وزیر لیو جیان چاؤ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ "چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔"